ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو بری کردیا۔
کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔