عمران خان نے 5 سال کیلئے نااہلی کا اقدام چیلنج کردیا

بانی تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 سال کیلئے نااہلی کا اقدام چیلنج کردیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں الیکشن کمیشن کوفریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کیلئے بطور رکن قومی اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نےجلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔

عدالت سے استدعا ہےکہ الیکشن تاریخ کا اعلان ہوچکا، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں