اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر ایف آئی اے کی اِن کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی جس کے دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ان کیمرا کارروائی کی درخواست ضمانت کی مرکزی درخواست کے ساتھ سنتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے کچھ دیر کے لیے وقفہ کر دیا۔