عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے چییرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ 19 دسمبر کو پیش کرنے اور نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں