عمران خان سے نیب کی ڈھائی گھنٹے تفتیش

نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی 3 رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں