9 مئی کیس: عمران خان کی اٹک پولیس کو بیان دینے سے معذرت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

اٹک پولیس 9 مئی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کےلیے پہنچی تو عمران خان نے اُن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں