190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کا 4 روزہ ریمانڈ منظور

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ فزیکل ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔

پراسیکیوٹرنیب کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبرتک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب انویسٹیگیشن کیسے کرنی ہے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل نیب کیس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔

سماعت کے آغاز میں وکیل شیراز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں اہلیہ بشری بی بی، بہنوں کی ملاقات کے لیے درخواست دائرکی جس جج احتساب عدالت نے کہا کہ فیملی سے ملاقات کی درخواست کو بھی آج جیل میں سن لینگے۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، انکی تین بہنیں جیل میں ملنا چاہتی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے فیملی ممبران کی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں