سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ا س سلسلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں