آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے کے روز واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، ہفتہ کے روز بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔
عدالت نے ہفتہ چار نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔