اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی کارروائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔
اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرۂ عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس پر کارروائی کے لیے سینئر پراسیکیوٹر شاہ خاور، مقدمے کے تفتیشی افسر، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر، سکندر ذوالقرنین، عمیر نیازی اور عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کے وکلاء تیمور ملک اور علی بخاری بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں گواہان اسد مجید، سابق سیکریٹری خارجہ بھی عدالت پہنچے۔
سائفر کیس کے 5 سرکاری گواہ بھی کمرۂ عدالت میں پیش ہوئے جن میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون قیصر اور فرخ عباس شامل تھے۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے طلب کردہ پانچ گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔
بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکمنامے تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت31 اکتوبر کو ہوگی۔