بانی تحریک انصاف عمران خان نے مبینہ اختلافات پر اہم رہنماوں کو آج اڈیالہ جیل طلب کرلیا۔
شیر افضل مروت نے بانی عمران خان کی جانب سے ملاقات کے پیغام کی تصدیق کردی، انہوں نے وطن واپسی پر ملاقات کرنے کا جواب بھجوادیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات کیلئے فہرست فائنل ہوگی تو آگاہ کردیں گے، عمر ایوب، شبلی فراز اور روف حسن معمول کی ملاقات کا حصہ ہوں گے۔