عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنما وں کی واپسی روک دی

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں کی واپسی روک دی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماو کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اوروہ خواتین کےکیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں