حکومت نے عمران خان اور قریشی کی سائفر کیس میں بریت چیلنج کردی

حکومت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ہائیکورٹ کو سائفر کیس میں اپیل سننے کا اختیار ہی نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ریکارڈ سے ثابت ہےکہ دونوں نے ٹرائل کے دوران 65 متفرق درخواستیں دائر کیں۔ متعدد بار ملزمان کی استدعا پر سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں۔ سائفر کیس میں گواہان پیش ہوئے لیکن ملزمان کے وکلا نے ان پر جرح نہیں کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹھوس شواہد کو مدنظر نہیں رکھا، استدعا ہے کہ بریت فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں