لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان آفیشل ایکس اکاو¿نٹ سے متنازع پوسٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کر رہی ہے۔جیل ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی اپنے وکلا چوہدری ظہیر عباس اور انتظارپنجوتھہ کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاو¿نٹ سے پوسٹ دکھا کر پوچھ گچھ کی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایازاحمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے ٹیم تیسری مرتبہ اڈیالہ جیل تفتیش کے لیے گئی ہے، بانی پی ٹی آئی دومرتبہ شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل اکاو¿نٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔