سانحہ 9 مئی: عمران خان 2 مقدمات سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمات سے بری کیا۔

وکیل مرزا عاصم بیگ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں