سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی سماعت میں حاضر رہی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔
اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگوا کر انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ کر دیا۔
عدالتی عملے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت کی تاریخ ہی شاہ محمود قریشی کی سماعت کی بھی اگلی تاریخ ہے، دونوں افراد کے لیے 10 اکتوبر کی تاریخ اگلی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔