کراچی چھالیہ مارکیٹ میں آل کراچی پان چھالیہ اینڈ ٹوبیکو ایسوسی ایشن کی انتھک کاوشوں سے 6سال کے بعد بیرون ملک سے چھالیہ کی درآمدی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ اس موقع پر تاجروں اور مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیااور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر کاشف نائب صدر عاقل یاسین، جنرل سیکرٹری ضمیر بابر ودیگر نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آئندہ تاجر چھالیہ کی اسمگلنگ کی مکمل بائیکاٹ کریں گے اور قانونی طور پر چھالیہ کاروبار جاری رکھیں گے۔
انہوں نے آل کراچی پان چھالیہ اینڈ ٹوبیکو ایسوسی ایشن کی جانب سے سرپرست اعلیٰ آل کراچی تاجر الائنس خواجہ جمال سیٹھی،چیئر مین حکیم شاہ،سینئر وائس چیئرمین شاکرفینسی،آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی ودیگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
چیئر مین آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی نے اس موقع پر کہا کہ چھالیہ کی درآمد اب قانون کے مطابق ہوگی اور چھالیہ کاکاروبارکرنے والوں اب کوئی تنگ نہیں گا۔ واضح رہے کہ چھالیہ کے کاروبار میں مسائل پیدا ہونے سے تاجر دیوالیہ اور مزدور بے روزگار ہوگئے تھے ۔