آئی ایم ایف کو معاشی استحکام پر بریفنگ

نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں وزارت خزانہ کے وفد نے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے مذاکرات کیے۔ اس دوران عالمی مالیاتی ادارے کے مشن چیف نے حکومت کے پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کےلیے اقدامات کو سراہا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں آئی ایم ایف جائزہ مشن سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں گورنر اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس ای سی پی چیئرمین اور سیکریٹری خزانہ نے شرکت کی۔

نگراں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نگراں وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کےلیے مالیاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ ایف بی آر میں جامع اصلاحات کےلیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اسی طرح بجلی اور گیس کے گردشی قرض کو ختم کرنے کےلیے حکومتی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے حکومت کے پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کےلیے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے معاشی استحکام کےلیے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں