نگراں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس ہدف میں کمی کی صورت میں فوری طور پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔
رواں مالی سال کے آئندہ 8 ماہ میں ٹیکس وصولی پلان پر مذاکرات کے دوران ایف بی آر نے ہر سیکٹر سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹمز اور ایکسائز کی مکمل تفصیلات فراہم کیں۔