روپے کی قدرڈالر کے مقابلے میں 329 روپے تک گرجائے گی،آئی ایم ایف

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے کہاہے کہ اگلے سال جون تک پاکستانی روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی موجودہ قدر کے بجائے آئندہ سال جون تک ہونیوالی روپے کی قدر میں گراوٹ کے مطابق کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا، اور 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق حکومت روپے کی موجودہ قدر کے مطابق جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے روپے کی اگلے سال کی قدر کی بنیاد پر بجلی ٹیرف مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھوچکا ہوگا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 329 روپے تک گرجائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے سامنے یہ تسلیم کیا ہے کہ گردشی قرضے کے ہدف میں 138 ارب روپے کے مارجن سے ناکامی ہوسکتی ہے، تاہم یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے عوام سے 20 ارب روپے وصول کیے جائیں گے اور اس طرح گردشی قرض 2.430 ہزار ارب روپے تک محدود رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں