سندھ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر کبیر احمد کا کہنا ہےکہ کراچی میں 17 ستمبر سے جاری آپریشن میں 187 غیرقانونی ہائیڈرنٹس میں سے 24 کو سیل، 163 کو مسمار کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ آپریشن کا بڑا حصہ مکمل کرلیا گیا، اب غیر قانونی کنکشن مافیاز کے خلاف ایکشن لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوئی، 163 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کئے گئے۔
ایم ڈی واٹر کارپوریشن صلاح الدین نے کہا کہ پانی چوری سے ماہانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔ بلدیہ، سائٹ، کیماڑی اور لیاری پانی کی سپلائی سے محروم تھے۔