غیر قانونی ادویات کا دھندہ: بڑے آپریشن کی تیاری

ڈریپ نے غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر قانونی، غیر معیاری ادویات خاتمے کا ہدف نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کر دیا گیا ،نیشنل ٹاسک فورس نے ملک گیر کریک ڈاو ¿ن کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،نیشنل ٹاسک فورس صوبائی محکمہ صحت کے ہمراہ کارروائیاں کرے گی۔

ڈریپ کے صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،نیشنل ٹاسک فورس خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں چھاپے مارے گی، آپریشن سے قبل بڑے شہروں کی میڈیسن مارکیٹس میں سرویلنس جاری ہے،کراچی، حیدرآباد، لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں