غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنرز کو خط بھی لکھ دیا۔
جاری کردہ خط کے مطابق سندھ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں،غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا میں افغانی بنگالی چائنیز و دیگر شامل ہیں۔
خط میں پہلے مرحلے میں افغانیوں کو چمن بارڈر تک پہنچا نے کے منصوبے پر ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ تارکین وطن کی واپسی کے لیے اخراجات کا تعین کیا جائے،چمن بارڈر تک بس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں، تارکین وطن کی واپسی کے لئے چمن بارڈر تک بسوں کے اخراجات کا تعین کیا جائے، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے لئے پیش آنے والے اخراجات کے بجٹ کا اندازہ لگایا جائے اور دوسرے ممکنہ اخراجات کا بھی تعین کیا جائے۔