اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق انہیں پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے ہیں، 2 ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اندر پاؤڈر پایا گیا اور ان کی آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی۔

خطوط ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی، جس نے پاؤڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی، مشکوک خطوط سی ٹی ڈی کے حوالے کردیئے گئے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نے اپنا ایڈریس لکھے بغیر ہائیکورٹ ججز کو ارسال کئے، 8 مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا کہ بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں