کیا نگراں حکومت انتخابات کوڈی ریل کرنا چاہتی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ کیا نگراں حکومت انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور مشاورت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین گوہر خان کو عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جائے، مشاورت بنیادی حق ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار رہے۔

وکیل شعیب شاہین نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کی 700 ٹکٹس کی تقسیم کیلئے مشاورت درکار ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس نگراں حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں اور ان کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

بعد ازاں عدالت نے مشاورت کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں