ڈپٹی کمشنر کے پاس 3 ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کہا ہےکہ ڈی سی اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانون غیر قانونی قرار دیدیا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ پر حملہ کیا۔ اگر اتنی تکلیف ہے تو جاکر فریق بنو پھر ہم پوچھیں گے کتنے این آر اوز لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں