آئی بی ایم پروگرام اور مقامی کمپنی کا اعزاز

مورخہ یکم نومبر 2019، NIC Karachi میں موجود کمپنی Encore Pay کا IBM کے جدید ترین Hyper Protect Accelerator نامی، ایک عالمی Acceleration program, میں انتخاب ہوگیا ہے. IBM کا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا واحد و منفرد پروگرام ہے جو Fintech اور Healthtech کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی ترقی کے لیئے ترتیب دیا گیا ہے.
اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیئے پوری دنیا سے سینکڑوں startups نے درخواستیں دائر کی تھیں، لیکن صرف 15 startups اس پروگرام کا حصہ بن سکی ہیں اور Fintech category میں یہ اعزاز پورے پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ سے صرف Encore Pay کو حاصل ہوا ہے.
آنے والے ایک سال میں Encore Pay امریکہ، کینیڈا، یورپ، انڈیا، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے بہترین کمپنیوں کے ساتھ IBM سے اس پروگرام کے تحت مالیاتی سسٹم اور آن لائن بنکاری کے نئے نظام وضع کریں گے.
اس پروگرام میں شامل ہونے والی کمپنیوں کو IBM کے Expert Panel نے ایک طویل اور جامع مرحلے سے گزارنے کے بعد منتخب کیا ہے. اس پروگرام کے تحت کمپنیوں کو IBM کےٹیکنالوجی و بزنس کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے، عالمی معیار کے ماہرین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا موقعہ ملے گا. ساتھ ہی ان کو IBM اور اس کے partners, customers, stakeholders اور بین الاقوامی اداروں تک رسائی حاصل ہوگی. نیز ان سب کمپنیوں کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر مالیت کے cloud credits بھی دیئے جائیں گے.
اس موقعے پر Encore Pay کے بانی اور سی۔ای۔او جناب عمران سعید صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، “ہمیں فخر ہے کہ ہم اس پروگرام میں منتخب ہوئے ہیں. یہ پروگرام ہمیں پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا. ہم IBM کی فراہم کردہ resources کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ثابت کریں گے کہ پاکستانی کمپنیاں اور ان میں موجود افرادی قوت بہترین تکنیکی صلاحیتوں کی حامل ہیں.”
NIC Karachi کے ڈائریکٹر جناب شاہ جہاں چوہدری صاحب نے اس موقعہ Encore Pay کو سراہتے ہوئے کہا کہ، “ہمیں فخر ہے کہ NIC Karachi میں موجود ایک کمپنی اتنے زبردست پروگرام کا حصہ بنی ہے، جو اس کو ترقی، توسیع اور کامرانی فراہم کرے گا. ساتھ ہی ساتھ یہ کارنامہ دیگر Startups کے لیئے ترقی کے پیمانے کے طور پر استعمال ہوگا.”
Encore Pay عالمی معیار کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو solutions فراہم کرنے والا ادارہ ہے. Encore Payکی سروسز استعمال کرتے ہوئے یہ بینک اور ادارے اپنے صارفین کے لیئے مختلف اقسام کی Payment services ترتیب دیتے ہیں. Encore Pay اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں عالمی معیار کے اداروں کو اپنی products اور services فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں