عدالت نے گھر واپسی تک احمد فرہاد کو لاپتا قراردیدیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی پٹیشن نمٹانے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ احمد فرہاد کو جبری لاپتا‘ گمشدہ قرار دیا جاتا ہے تا وقت کہ وہ اپنے گھر نا پہنچ جائیں ،حکم نامے کے مطابق احمد فرہاد تاحال اپنے گھر نہیں پہنچ سکے جو کہ 15 مئی سے جبری طور پر لاپتا ہیں، دوران سماعت اسلام آباد پولیس، اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کی مداخلت اور کوششوں سے لاپتا شخص کے حوالے سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ تھانہ دیر کوٹ میں گرفتار ہیں اور بعد ازاں وہ مقدمہ نمبر 205/24 میں پولیس اسٹیشن صدر، مظفر آباد میں بھی مطلوب اور گرفتار ہیں.حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر مغوی/ لاپتا شخص کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا ۔

حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہیں لہذا تمام حقائق اور ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے عدالت احمد فرہاد کی گرفتاری جن حالات میں ریکارڈ پر لائی گئی اس کو غیر قانونی عمل قرار دیتی ہے حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ اس مقدمے کا ہم پہلو یہ بھی ہے کہ جو شخص تھانہ لوہی بھیر سے گرفتار ہوا اور اس کے جبری لاتا ہونے کے حوالے سے یہ عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے امر کو آرٹیکل 199 کے تحت دیے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار میں دیکھتی ہے۔

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لاپتا کو کس علاقے، صوبے سے آمد کیا گیا ہے، یا قید میں رکھا گیا ہے کیونکہ عدالت کا اختیار اس امر واقعہ یعنی جبری گمشدگی سے شروع ہوتا ہے اور اس وقت تک قابل عمل رہتا ہے جب تک لاپتا شخص بر آمد نہ ہوجائے اور اس کے بنیادی بحالی حقوق بحال نہ ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں