ہونڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں کم کردیں

ہونڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں کم کردیں۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی حالیہ مضبوطی ہے۔

ہونڈائی ایلانٹرا 1.6 کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی، جس کےبعد اس کے نرخ 63 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگئے۔

ایلانٹرا 2.0 کی نئی قیمت 2 لاکھ کمی کے بعد 69 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی۔

ٹوسان جی ایل ایس 2 لاکھ روپے سستی ہوکر 71 لاکھ 65 ہزار روپے ہوگئی۔

ٹوسان جی ایل ایس سپورٹ 2 لاکھ روپے کمی سے 80 لاکھ 30 ہزار روپے پر آگئی۔

ٹوسان الٹی میٹ کی قیمت میں بھی 2 لاکھ کی کمی کی گئی، جو 86 لاکھ 59 ہزار روپے پر آگئی۔

سوناٹا 2.0 کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی ہوئی، جس کےبعد قیمت 99 لاکھ 79 لاکھ روپے پر آگئی۔

سوناٹا 2.5 کی قیمت میں بھی 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی، جس کےبعد یہ 1 کروڑ 9 لاکھ 30 ہزار روپے پر آگئی۔

پورٹر ہائی ڈیک کی پرانی قیمت 38 لاکھ 29 ہزار روپے تھی، جو 1 لاکھ روپے کمی سے 37 لاکھ 29 ہزار 000 روپے پر آگئی۔

پورٹر فلیٹ ڈیک کی بھی 1 لاکھ روپے کمی سے 38 لاکھ 9 ہزار روپے کے بجائے اب صارفین کو 37 لاکھ 9 ہزار روپے میں ملے گی۔

پورٹر ڈیک لیس 1 لاکھ سستی ہوکر 36 لاکھ 89 ہزار روپے کی ہوگئی۔

اے سی کے ساتھ پورٹر ہائی ڈیک کی نئی قیمت 1 لاکھ کمی سے 38 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی۔

اے سی کے ساتھ پورٹر فلیٹ ڈیک کی قیمت بھی 1 لاکھ روپے کمی سے 38 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں