کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مستونگ دھماکے پر کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بلوچستان میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومتی رٹ کے لیے ہر حد تک جائیں گے جو بھی قربانی دینا ہوئی دیں گے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ عید میلاد النبیﷺ کے دن حملہ کرنے والوں کے لیے کوئی جائے امان نہیں، ہمیں معلوم ہے یہ دہشت گردی کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے، جہاں دہشت گرد پل رہے ہیں وہاں جاکر انہیں ہٹ کریں گے۔