عید قرباں پر گھروں میں باربی کیو کا اہتمام

عید قرباں کے موقع پر گھروں میں باربی کیو کا اہتمام تو اکثر دیکھنے میں آتا ہے-

بکرے اور دنبے کی ران کی پسندیدگی اور غذائیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مختلف ریسیپیز بتائی جارہی ہیں-

قندھاری ران روسٹ
———————
بکرے کی ران 1 یا ڈیڑھ کلو، کچری پاؤڈر 3 کھانے کے چمچ، انار کا سرکہ 2 کھانے کے چمچ، لہسن ادرک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، جائفل جاوتری پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، چلی پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل تلنے کے لیے۔

ترکیب
—————–
پیالے میں انار کا سرکہ، کچری پاؤڈر، نمک، لہسن ادرک پاؤڈر، جائفل جاوتری پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور چلی پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔

ران کو اچھی طرح دھو کر کٹ لگا دیں، ران پر مسالے کا آمیزہ لگا کر 5-6 گھنٹے کے لےی میرینیٹ کریں، اب ایک بڑی دیگچی یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے ران ڈال کر فرائی کریں، آنچ درمیانی رکھیں، ایک طرف سے سنہری ہو جائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے فرائی کر لیں۔

بلوچی سجی
——————–
بکرے کی سالم ران ایک عدد، لیموں کا رس ایک چوتھائی پیالی، پپیتا دو کھانے کے چمچ، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، سفید سرکہ ایک پیالی، نمک حسبِ ضرورت، چاٹ مسالہ حسبِ ذائقہ، ہر ادھنیا، ادرک، لیموں سجانے کے لیے۔

ترکیب
——————
بکرے کی ران پر چھری سے نشان لگائیں اور ایک بڑی دیگچی میں پانی ڈال کر 45 منٹ کے لیے اس میں ڈبو دیں۔

اس کے بعد اس میں لیموں کا رس، نمک، ادرک، لہسن، سفید سرکہ اور پپیتا شامل کر کے 1 سے 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ یں، 2 گھنٹے کے بعد دیگچی میں سے آدھا پانی نتھار لیں اور بقیہ پانی کو اُبلنے کے لیے چڑھا دیں۔

اب ران کو سیخ پر پروئیں اور کوئلے کی درمیانی آنچ پر سینک لیں، تیار ہونے پر چاٹ مسالہ، لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑ ک کر مہمانوں کو پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں