دل کومضبوطی دیتا ہے،بڑھاپا آنے سے روکتا ہے، معدے کی جلن کیلئے اکسیر ہے،جلد کو حسین بناتا ہے ،اس کے علاوہ بے شمار اور بھی فائدے ہیں،اللہ کے اس تحفے کا نام ہے تخم بالینگا۔
آپ نے وہ کالے کالے بیچ تو ضرور کھائے ہوں گے جو فالودے اور شربت میں ملائے جاتے ہیں، جی ہاں ان ہی کا نام تخم بالینگا ہے۔ اس کو انگلش میں Holy basil کہتے ہیں ، اس کا نباتاتی نام(Ocimum sanctum) ہے۔جبکہ اسے ہندی میں تلسی کہا جاتا ہے۔
یہ بیچ اس قدر فوائد کا حامل ہے کہ زمانہ قدیم میں اسے کرنسی کی حیثیت بھی حاصل تھی، یعنی تلسی کے بیچ دے کر خریداری کی جاسکتی تھی۔
کہا جاتا ہے اس بیچ میں تیس بیماریوں کا علاج ہے، اور یہ زمین پر موجود قدرت کے ان چند تحفوں میں سے ایک ہے جسے انسان کی صحت کیلئے بڑی نعمت مانا جاتا ہے۔ہندو مذہب میں تلسی کے ان فوائد کی بنا پراسے مقدس غزا بھی مانا جاتا ہے، اور اسے اہتمام سے اگایا اور کھایا جاتا ہے۔
تلسی یا تخم بالینگا کن تکالیف اورامراض میں مفید ہے، نوٹ فرما لیجئے۔
جلد نکھارتا ہے اور بڑھاپے کو آنے سے روکتا ہے، ہاضمے کے لیے مفید ہے ، شوگر کے مرض میں بھی فائدہ کرتا ہے۔کولیسٹرول کم کرتا ہے، بلڈ پریشر نارمل رکھتا ہے۔دل کو طاقت ور بناتا ہے،ہڈیاں مضبوط بناتا ہے، دانتوں اور منہ کے امراض میں کام آتا ہے ، السر اور ایسڈٹی میں بھی فائدہ کرتا ہے۔
تلسی میں کون کون سے مفید اجزا، وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں نوٹ کرلیجئے۔
اس میں فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ، الفا لائنولک ایسڈ ، کیلشیئم ، بورون نامی عنصر، فاسفورس، مینگنیز اور زنک شامل ہیں۔
اس کا عام طریقہ استعمال یہ ہے کہ ایک چمچہ تلسی ایک گلاس پانی میں گھولیں اورپانچ منٹ بعد اسے پی جائیں، دن میں تین گلاس استعمال کریں۔اس کے دو تین ہفتے متواتر استعمال سے آپ جسم میں حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوگی ، نہ صرف مرض دور ہوں گے بلکہ آپ خود کو چست و توانا اور طاقتور بھی محسوس کریں گے
