لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے احتجاجا صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی شامل تھی۔
حماد اظہر نے کہا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چوہدری اصغر کے مخالفین ان کے صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہوگئے تھے، پارٹی قیادت بھی مجھ سے متفق ہے کہ ایسے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں، کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو۔