راولپنڈی: پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ دو سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کر دیا گیا ۔
سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا ہے چالان نہ کروائیں بلکہ اس پیسے سے ہیلمٹ خرید کر زندگی محفوظ بنائیں اور ہیلمٹ چالان سے بچنے کیلئے نہیں بلکہ جان بچانے کےلئے پہنیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق روا ں سال ہزاروں حادثات میں موٹر سائیکل سوا ربالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر ہوئے ، ان حادثات میں اب تک دو سو اسی افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔