صحافیوں اور میڈیا ورکرزکیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کردیا گیا۔صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اقدام صحافیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کویقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائےگی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزارصحافیوں کو سہولت فراہم کی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں