6 ہفتوں میں 239 ملزمان گرفتار، 66 کروڑ ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کی ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، چھ ہفتوں کے دوران 239 ملزمان کو گرفتارکرکے 66 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ہفتوں کے دوران172 چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 170 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی رقم میں 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر اور 12 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون میں 101، لاہور میں 15 اور گوجرانوالہ زون میں24 ملزمان گرفتارکیے گئے جبکہ فیصل آباد زون سے 21 ، ملتان زون سے 19 ،اسلام آباد سے 11 اور کراچی زون سے 22 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں