ن لیگ کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کے تینوں ریفرنسز میں دائمی وارنٹ منسوخ کردیئے گئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فلیگ شپ، العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران حسن نواز اور حسین نواز عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے حسین نواز اور حسن نواز کی 50-50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے تینوں ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کردیا۔