شیخ‌حسینہ واجد ملک سے فرار، بنگلہ دیش میں‌ عبوری حکومت بنانے کا اعلان

ڈھاکا: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدمستعفی ہوکر ملک سے فرارہوگئی ہیں، آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں انڈین شہر اگرتلا روانہ کیا گیا،بنگلادیش کے آرمی چیف نے حسینہ واجد کو حکومت چھوڑنے کیلئے 45منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا،بنگلادیش کے آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پورٹس میں مزید بتایا کہ آرمی چیف کے خطاب میں تاخیر کا مقصد وزیراعظم کو باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کا موقع دینا ہے،آرمی چیف وقار الزمان مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،خیال ہے کہ وہ جلد اس صورتحال پر خطاب کریں گے، ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں طلبہ کی سول نافرمانی تحریک جاری ہے شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیاتھا،بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی طرف لانگ مارچ متوقع ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 13 پولیس افسران بھی شامل ہیں، پورے ملک میں پُرتشدد واقعات روکنے کے لیے کرفیو نافذ ہے،جولائی میں شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج بنیادی طور پر سرکاری نوکریوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف تھا مگر یہ جلد حکومت مخالف تحریک میں بدل گیا۔اب تک بنگلہ دیش کے پُرتشدد واقعات میں کم از کم 300افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

بنگلادیش میں طلبا کے احتجاج رنگ لے آیا ہے ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے،ہزاروں شہری وزیر اعظم حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئےمظاہرین نے سرکاری رہائش گاہ میں لوٹ مار کی،مظاہرین نےسرکاری رہائش گاہ کاقیمتی سامان لوٹ لیا، مظاہرین شیخ مجیب کے مجسمے پر چڑھ گئےمظاہرین نے شیخ مجیب کے مجسمے کو توڑنا شروع کردیا۔

بنگلہ دیش گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والے مظاہروں کی لپیٹ میں ہےیونیورسٹی طلباء کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، سٹوڈنٹس کی تحریک نے وزیراعظم کو معزول کرنے کی مہم میں اضافہ کیا،وزیراعظم شیخ حسینہ واجدنے جنوری میں اپوزیشن کے بائیکاٹ کے انتخابات میں مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں