27 ویں شب: حرمین شریفین میں لاکھوں افراد کا روح پرور اجتماع

مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں افراد نے 27 شب کی تراویح اور دعا میں شرکت کی اور خصوصی عبادات کیں۔

ادھر مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں زائرین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد رہی۔

روضہ رسول ﷺ پر سلام کیلئے 16 لاکھ 43 ہزار 288 افراد آئے، ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں