ہنگو: نماز جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا، 4 افراد شہید

پختونخوا کے ضلع ہنگو کی مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ڈی پی او نثار احمد کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جاں بحق افراد میں 3 شہری اور 1 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ان کے مطابق دوآبہ تھانے پر 2 خودکش حملے ہوئے، ایک خودکش دھماکا تھانے کے گیٹ پر جبکہ دوسرا خودکش دھماکا تھانے کے اندر مسجد میں ہوا۔ دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گر گئی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ اور مقابلے کے باعث لوگ باہر نکلے،دھماکے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مسجد کے اندر 60 سے 70 لوگ موجود تھے، خودکش حملہ آور نے گیٹ سے اندر آنے کی کوشش کی۔عینی شاہد کے مطابق پولیس اہلکار کی فائرنگ اور مقابلے کے باعث اکثر لوگ مسجد سے باہر نکل گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں