حماس نے غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حماس نے غزہ میں 3 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حماس نے اسرائیل کے سرحدی علاقے کیرم شالوم میں تعینات فوجیوں پر رفح سے راکٹ برسادیے، جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں اسٹاف سارجنٹ روبن مارک مورڈیچائی اسولین، اسٹاف سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا، اسٹاف سارجنٹ تال شاویت شامل ہیں۔ اس طرح غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں