فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی حملوں میں 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک، 1000 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حماس ٹی وی کے مطابق 5000 کے علاوہ مزید 2000 راکٹ فائر کیے گئے، جن کا حماس کے چیف کمانڈر نے اس آپریشن کے آغاز میں اعلان کیا تھا۔
حماس سے کا کہنا ہے کہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بناچکے، محمد دیف کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب بہت ہو چکا۔دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ ان کے عوام کو آبادکاروں اور قابض فوجیوں کی دہشت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف نے مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لیے ایک نئے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جہاں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یہودی زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف حماس کی نئی کوششوں کا ‘یہ صرف پہلا مرحلہ ہے۔