لاہور میں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو حراست میں لے لیا گیا۔
میاں اظہر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں، وہ این اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔
حماد اظہر نے بتایا کہ والد کو انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔