مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری، حج 1 لاکھ روپے سستا ہوگیا

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حج 1 لاکھ روپے سستا ہوگیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کا کہنا تھا کہ ریگولر سکیم کیلئے کوٹے سے زیادہ درخواستیں آئیں ہیں، حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا ترازو سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، پاکستان ریاست مدینہ کی اساس پر قائم ہوا۔ مال سے زکوٰۃ نکالیں تو کوئی مانگنے والا نظر نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزا دینا آپ کی ذمے داری ہے، دشمنی کرنے والے کو کھلا چھوڑنے کے بہت سے تجربات دیکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں