سرکاری حج اسکیم: درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بڑھادی گئی

سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کئے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کرسکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں