حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے کابینہ ارسال

حج پالیسی 2024 منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

مجوزہ حج اسکیم کے تحت ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالرخرچ ہوں گے۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرمیں وصول کی جائے گی۔ اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

2024 کے حج کے لیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج اسکیم کے لیے مختص ہو گا۔

اب پاکستانی 20 سے 25 دن کا حج بھی کرسکیں گے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ قلیل دورانیہ کا پیکیج بھی متعارف کرا دیا گیا۔ ایک ہی خاندان ہونے کی صورت میں عازمین حج کو الگ رہائش دی جا ئے گی۔وفاقی کابینہ سے نئی حج پالیسی کی منظوری جلد حاصل کر لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں