حجاج کرام کی واپسی شروع، 12سوافرادوطن پہنچ گئے

کراچی:سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے کا حج آپریشن شروع ہوگیاہے اورجدہ سے حاجیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے ۔پہلی پروز سے 160 حاجی کراچی آئے ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 4 مختلف شہروں میں 7 حج پروازوں کے ذریعے 1200 حجاج کرام وطن پہنچے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ 720 حجاج کو مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔ حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا۔مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو آئے گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے 70 ہزار افراد کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں