Hajj operators

سعودی حکومت سے حج آپریٹرز میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے  2024 میں  حج آپریٹرز کو استثنی فراہم کرنے اورسعودی حکومت کی جانب سے آپریٹرز کی مجوزہ تعداد کو 100تک بڑھا نے کی سفارش کر دی۔

کمیٹی کا اجلاس پیر کو سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سعودی عرب کی جانب سے لکھے گئے حالیہ خط پر غور کیا جس میں پاکستان کے حج آپریٹرز کی تعداد 905سے کم کرکے 46کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

نگران  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں تمام مسلم ممالک کو خط بھیجے گئے  ہیں۔ 

قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ سال 2024کے لیے حج آپریٹرز کو استثنی فراہم دی جائے اور سعودی حکومت کی جانب سے آپریٹرز کی مجوزہ تعداد کو 100تک بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں