support

فلسطینیوں کی کھل کر مدد کرنی ہو گی، حافظ نعیم الرحمان

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو فلسطینیوں کی پشت پر آنا چاہیئےان کی کھل کرمدد کرنا ہوگی۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے ایک نکاتی ایجنڈے میں جمع ہوجائیں اورجماعت اسلامی کے تحت 15 اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر دوپہر 3بجے تاریخی اور عظیم الشان ” فلسطین مارچ” میں شریک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو بھی شہر بھر میں فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ، نماز جمعہ کے خطبات اور تقاریر میں علمائے کرام اس حوالے سے عوام الناس کو حالیہ صورتحال سے آگاہ کریں ۔ اسرائیل کی ناپاک ریاست کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں