غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف۔ مظلوم و نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ قائدین پر شب یکجہتی غزہ کا انعقاد کیا گیا۔
بچے، بوڑھے، بزرگ، خواتین، نوجوانوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہے، دنیا تک پیغام پہنچانا ہےکہ امریکہ سب کو دھوکا دے رہا تھا، وہ اسلام کو دہشتگرد قرار دیکر مسلمانوں پر بمباری کرتا رہا۔
انہوں نے کہا ہم شرمندہ ہیں، ہمارے بچے شہید کئے جارہے ہیں، چاروں طرف سے صیہونی بمباری کررہے ہیں، اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے، ہم اپنے حصے کا چراغ جلاتے رہیں گے، دشمنوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا اگر مسلم حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو ایک بھی فلسطینی شہید نہیں ہوتا، حکمران سن لیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں، ایسا کیا تو پاکستان میں رہنا دوبھر کردیں گے، شب بیداری میں عزم کرتے ہیں کہ مالی تعاون سمیت ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار رہیں گے۔